لاہور ، اسلام آباد(جنگ نیوز،نمائندہ خصوصی، نیوزرپورٹر) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک لاہور میں انتقال کر گئے۔ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا، انہوں نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا، ایڈمرل یسطور الحق ملک 1988 سے 1991 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے سابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ بدھ کو صدر مملکت نے ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے مرحوم کی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم نے سابق نیول چیف کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایڈمرل یسطور الحق ملک کی ملکی دفاع اور سلامتی کےلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
راولپنڈیمال روڈ راولپنڈی سگنل فری پراجیکٹ میں2093میں سے1410پائلز مکمل ،یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کا کام بھی جاری...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع، خواجہ محمد آصف نےکہا ہے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ،سینیٹر...
راولپنڈی بانی پاکستان تحریک انصاف سے انکی فیملی کے ارکان ،پارٹی رہنماؤں اور وکلاء نے اڈیالہ جیل میں...
اسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین ،عمران خان کے ساتھ ملاقات نہ کروانے سے متعلق...
اسلام آبادپاکستان بار کونسل نے دہشتگردی کی حالیہ لہر پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے متفقہ لائحہ عمل تشکیل...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون ایکسپریس چوک اور بری امام ٹی کراس کے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی...
اسلام آباد وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اختتام ہفتہ اسلام آبادلاہور موٹروے ایم۔2 کے کوٹ پنڈی داس...