اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عراق کے وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی جس میں دفاعی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر عراق میں موجود ہیں جہاں ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السودانی کیساتھ ساتھ وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ملاقاتوں میں سلامتی، دفاعی تعاون اور موجودہ علاقائی صورتحال سمیت دلچسپی کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو عراقی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ عراقی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور عراقی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
راولپنڈیمال روڈ راولپنڈی سگنل فری پراجیکٹ میں2093میں سے1410پائلز مکمل ،یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کا کام بھی جاری...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع، خواجہ محمد آصف نےکہا ہے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ،سینیٹر...
راولپنڈی بانی پاکستان تحریک انصاف سے انکی فیملی کے ارکان ،پارٹی رہنماؤں اور وکلاء نے اڈیالہ جیل میں...
اسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین ،عمران خان کے ساتھ ملاقات نہ کروانے سے متعلق...
اسلام آبادپاکستان بار کونسل نے دہشتگردی کی حالیہ لہر پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے متفقہ لائحہ عمل تشکیل...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون ایکسپریس چوک اور بری امام ٹی کراس کے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی...
اسلام آباد وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اختتام ہفتہ اسلام آبادلاہور موٹروے ایم۔2 کے کوٹ پنڈی داس...