قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس آج ہوگا

05 دسمبر ، 2024

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس (آج)جمعرات کو چیئرپرسن کمیٹی منزہ حسن کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن (ترمیمی) بل 2024 زیر بحث آنے کے علاوہ کوپ 29 سربراہی اجلاس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ کے ساتھ ساتھ آذربائیجان میں نومبر 2024 میں منعقدہ موسمیاتی تبدیلی سمٹ (COP-29) میں نئے اجتماعی کوانٹیفائیڈ گولز پر بھی بریفنگ دی جائیگی۔ آذربائیجان میں منعقدہ موسمیاتی تبدیلی سربراہی اجلاس میں وفد کے اخراجات اور فنڈنگ کے ذرائع، رہائش اور کارکردگی، پویلین کی لاگت اور اس کے فوائد کے بارے میں جامع بریفنگ کمیٹی کو دی جائیگی۔