چین اور جاپان ایک دوسرے کے لئے خطرہ نہیں ہیں، چینی وزیر خا رجہ

05 دسمبر ، 2024

بیجنگ (این این آئی)چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے 20 ویں بیجنگ-ٹوکیو فورم سے ورچوئل خطاب کیا ہے۔ بد ھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل چینی صدر شی جن پھنگ اورجاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے اپیک اجلاس کے موقع پر پہلی بار ملاقات کی اور فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات میں طے شدہ اصولوں اور سمت کے مطابق چین جاپان اسٹریٹجک اور باہمی فائدہ مند تعلقات کو جامع طور پر فروغ دیاجائے اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تعمیری اور مستحکم چین جاپان تعلقات کی تعمیر کی جائے۔وانگ ای نے کہا کہ امید ہے کہ جاپان چین کے ساتھ اس اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مل کر کام کرے گا کہ چین اور جاپان "ایک دوسرے کے لئے تعاون کے شراکت دار ہیں اور ایک دوسرے کے لئے خطرہ نہیں ہیں