اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزارتی کمیٹی نےقومی کمیشن برائے اقلیت کو مالی اور انتظامی خود مختاری دینے کی منظوری دیدی ۔ یہ منظوری وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور وفاقی وزیر چبین الصوبائی رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت چ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جو گزشتہ روز وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے شرکت کی،اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیت بل2024کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی کمیشن برائے اقلیت کووزارتی دباؤ سے آزاد اور خودمختار بنایاجانا چاہئے، ذیلی کمیٹی نے بھی کمیشن کو مالی اور انتظامی خودمختاری دینے کی تجویز دی ، کمیشن 13ارکان پر مشتمل ہوگا جس میں سے 9ارکان اقلیتوں سے ہوں گے، کمیٹی نے قومی کمیشن برائے اقلیت سے متعلق ذیلی کمیٹی سے متعلق ترامیم کو بل کا حصہ بناتے ہوئے وزارت قانون و انصاف کو تین دن کے اندر قومی کمیشن برائے اقلیت بل 2024کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی ،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام میں مساجد کو انتہائی اہمیت حاصل ہے، بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی میں مساجد کو بطور کمیونٹی سینٹر کے طور پر فعال کرنے کی تجویز بھی شامل کی جائے،وفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹی نے دونوں پالیسیز سے متعلق ذیلی کمیٹی کی ترامیم کو پالیسیز کا حصہ بناتے ہوئے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کو بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی برداشت کے فروغ کی پالیسی کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حتمی منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
راولپنڈیمال روڈ راولپنڈی سگنل فری پراجیکٹ میں2093میں سے1410پائلز مکمل ،یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کا کام بھی جاری...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع، خواجہ محمد آصف نےکہا ہے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ،سینیٹر...
راولپنڈی بانی پاکستان تحریک انصاف سے انکی فیملی کے ارکان ،پارٹی رہنماؤں اور وکلاء نے اڈیالہ جیل میں...
اسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین ،عمران خان کے ساتھ ملاقات نہ کروانے سے متعلق...
اسلام آبادپاکستان بار کونسل نے دہشتگردی کی حالیہ لہر پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے متفقہ لائحہ عمل تشکیل...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون ایکسپریس چوک اور بری امام ٹی کراس کے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی...
اسلام آباد وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اختتام ہفتہ اسلام آبادلاہور موٹروے ایم۔2 کے کوٹ پنڈی داس...