توشہ خانہ ٹو کیس ،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت آج ہو گی

05 دسمبر ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) ایف آئی اے کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ایف آئی اے کی درخواست کی سماعت کریں گے۔ درخواست میں ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ٹرائل کورٹ میں مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی ہے ۔