اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نےآج 5 دسمبر کو شیخوپورہ پی پی 139 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں لوگوں کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا ہے۔ شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کاروائی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیےگیےہیں۔