بلاول بھٹو کا فرحت اللہ بابر سے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

05 دسمبر ، 2024

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر سے ان کے بھائی نعمت اللہ عابد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ مرحوم کے صاحبزادوں خضر عابد بابر اور موسیٰ عابد بابر سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ فرحت اللہ بابر اور ان کے اہلخانہ کے لئے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثناء سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیئر بخاری نے بھی فرحت اللہ بابر سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری پیپلز پارٹی کی قیادت سینٹر فرحت اللہ بابر کے غم میں برابر کی شریک ہے۔