اسلام آباد (طاہر خلیل) سیاسی کشیدگی میں کمی اور جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے سندھ اسمبلی میں بھی ینگ پارلیمنٹرنز فورم قائم کر دیا گیا، سپیکر سندھ اسمبلی نے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے نظریئے کو سراہتے ہوئے سندھ اسمبلی میں وائی پی ایف کے قیام کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے قومی اسمبلی میں ینگ پارلیمنٹیرین فورم کے قیام کے ویژن کو سراہتے ہوئے، صوبائی اسمبلی سندھ کے سپیکر سید اویس قادر شاہ نے ینگ پارلیمنٹیرین فورم کی سندھ اسمبلی میں برانچ کے قیام کا اعلان کیا۔ صوبائی اسمبلی سندھ کے اسپیکر نے وائی پی ایف کے قیام کا اعلان پر وائی پی ایف کی صدر سیدہ نوشین افتخار ایم این اے کی قیادت میں 17 رکنی کثیر الجماعتی وفد سے ہونے والی ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس سلسلے میں سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کے نوٹیفیکیشن کے تحت وہ تمام ارکان اسمبلی جو انتخابات کے وقت 45 سال کی عمر تک تھے، سندھ اسمبلی کے وائی پی ایف کے رکن سمجھے جائیں گے۔
راولپنڈیمال روڈ راولپنڈی سگنل فری پراجیکٹ میں2093میں سے1410پائلز مکمل ،یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کا کام بھی جاری...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع، خواجہ محمد آصف نےکہا ہے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ،سینیٹر...
راولپنڈی بانی پاکستان تحریک انصاف سے انکی فیملی کے ارکان ،پارٹی رہنماؤں اور وکلاء نے اڈیالہ جیل میں...
اسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین ،عمران خان کے ساتھ ملاقات نہ کروانے سے متعلق...
اسلام آبادپاکستان بار کونسل نے دہشتگردی کی حالیہ لہر پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے متفقہ لائحہ عمل تشکیل...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون ایکسپریس چوک اور بری امام ٹی کراس کے داخلی و خارجی راستے تاحکم ثانی...
اسلام آباد وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اختتام ہفتہ اسلام آبادلاہور موٹروے ایم۔2 کے کوٹ پنڈی داس...