قومی سطح پر کھیلوں کے فاتحین کیلئےگولڈ کارڈ کی تجویز ، رانا ثناء اللہ

05 دسمبر ، 2024

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا اکتیسواں اجلاس وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کھیلوں کے شعبے کو درپیش چیلنجز پر تفصیل سے گفتگو کی ،رانا ثناء اللہ نے کہا قومی سطح پر کھیلوں کے فاتحین کے لیے گولڈ کارڈ متعارف کرانے کی تجویز دی، جس کے ذریعے ان کھلاڑیوں کو جِم اور دیگر سپورٹس سرگرمیوں کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی،اجلاس میں اولمپک گیمز کے حوالے سے بھی اہم گفتگو کی گئی۔ رانا ثناء اللہ نے کہاپاکستان سپورٹس بورڈ کے نئے اقدامات اور پالیسیوں کے ذریعے ہم نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر کامیاب بنانے کے لیے درکار وسائل اور تربیت فراہم کریں گے۔