اسلام آباد( اپنے رپورٹر سے، نیو زایجنسیاں ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط سے متعلق حکومت سے بات کر ینگے، بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ بدھ کو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کیلئے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر گئے ۔ ملاقات کے دوران اہم سیاسی اور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ بھی تھےجبکہ جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضی، مولانا لطف الرحمٰن، مولانا اسعد محمود اور حاجی غلام علی بھی ملاقات میں موجود تھے،ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے مدارس رجسٹریشن بل پرصدرکے دستخط نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہاکہ مدارس رجسٹریشن بل پر دونوں ایوانوں سے منظوری کے باوجود صدر کے دستخط کیوں نہیں ہوئے؟۔جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل پردستخط نہ ہونے پرحکومت سے بات کروں گا،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی کے سینیٹر کامران مرتضی کا کہنا تھاکہ صدر کسی سیاسی جماعت کا نہیں ریاست کا صدر ہوتا ہے، مدارس کی رجسٹریشن پر بلاول بھٹوزرداری پہلے بھی ہمارے ساتھ تھے اب بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ پیپلز پارٹی نے یقین دہانی کرا دی ہے کہ صدر مدارس کی رجسٹریشن کے بل پر دستخط کر دیں گے۔دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری یاسین اور جنرل سیکرٹری فیصل راٹھور نے ملاقات کی اورآزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ادھر بلاول بھٹو زرداری سےگورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ضلع اٹک کے عمائدین کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اس موقع پر تحریک لبیک کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 4 ملک امانت راول اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 5 سید عاطف حسین شاہ گیلانی نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے نئے شامل ہونے والے راہنماؤں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، انہوں نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو پنجاب کے ہر ضلع میں پیپلزپارٹی کو منظم کرنے کی ہدایات دیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے عوام نوجوان قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم پاکستان بنائیں گے،پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں پنجاب سمیت پورے پاکستان میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔
اسلام آباد اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کےعلاوہ آزاد کشمیر، مری...
اسلام آباد وفاقی حکومت کے ری اسٹر یکچرنگ پلان کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سےنکالنے کا فیصلہ...
اسلام آباد پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کردی گئی ۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول ایک روپے فی...
اسلام آباد وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں رمضان...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد ضروری ملاقاتوں اور اہم امور پر بریفنگ کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے وفد نے...
اسلام آباد ملک بھر میں فی کلو چینی 160 روپے سے تجاوز کرگئی، 5 جنوری 2025 کو ملک کی 82 شوگر ملوں کے ایکس مل ریٹ 183...
میونخ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان کوپاک...