لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت نے 9مئی واقعات کے دوران راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے 17نامزد ، 136نامعلوم ملزمان اور پی ٹی آئی کے 24نومبر کے حالیہ احتجاج کے دوران ضلع اٹک میں درج 20سنگین جرائم کے مقدمات کی پراسیکیوشن کے حوالے سے سپیشل ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹرز کی تقرری کے لئے محکمہ پراسکیوشن پنجاب کو احکامات جاری کر دیئے ہیں، نوید حیات ملک جی ایچ کیو ، محمد طیب اٹک میں درج سنگین حملوں کے ملزموں کو سزائیں دلانے کیلئے حکومتی پیروی کرینگے ۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق راولپنڈی اور اٹک کی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈنیشن کمیٹیوں کی مذکورہ اضلاع میں درج کیسوں کی پراسیکیوشن کے لئے سپیشل ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹرز کی تقرری کرنے کی سفارشات کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق سفارشات میں کہا گیا پنجاب حکومت کی طرف سے 24نومبر کو دفعہ 144نافذ کی گئی تھی لیکن ایک سیاسی جماعت نے اس کے باوجود ریلی نکالی اور مظاہرین نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں ضلع اٹک کے پولیس اسٹیشنوں میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت 20مقدمات درج ہوئے، ملزمان نے سینئر وکلاء کی خدمات حاصل کررکھی ہیں لہذا حکومت کو کریمنل لاء کی فیلڈ میں زیادہ تجربہ کے حامل ایڈیشنل سپیشل پراسیکیوٹرز کی تقرریاں کرنے کی ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت نے کمیٹی کی سفارش پر سپریم کورٹ کے سینئروکیل بیرسٹر سید محمد طیب کی دو ماہ کے لئے بطور سپیشل ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹرز تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کے17نامزد سمیت دیگر ملزمان کو سزائیں دلانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سابق صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل نوید حیات ملک کی بطور سپیشل ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹرز تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری...
اسلام آباد پاکستان کے بڑے تاجروں کی اعلیٰ تنظیم فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے جمعہ...
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابوظہبی میں یو اے ای کے نائب...
اسلام آبادوفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبرپختونخوا کی تنظیم نوکی تیاری مکمل کر لی اور اس کا دائرکار...
پشاورخیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سانحہ سوات میں سیاحوں کی ہلاکت پر ضلعی انتظامیہ،...
اسلام آباد پاکستان میں پہلے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی لانچنگ ، اسٹار لنک پاکستانی قوانین،ریگولیٹری فریم ورک...
کراچی جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان ‘‘ میں میزبان وجیہ ثانی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 21 کے سینیئر جوائنٹ سیکریٹری کابینہ...