اسلام آباد (نامہ نگار،اپنے نامہ نگار سے )پاکستان نےقطر سے پانچ اضافی ایل این جی کارگوز کی خریداری ایک سال کے لیے موخر کردی۔وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومتی سطح یا سپاٹ ایل این جی کا کوئی اضافی کارگو نہیں منگوایا جارہا،قطر سے پانچ اضافی ایل این جی کارگوز کو موخر کردیا اورمزید پانچ کارگوز پر بات چیت ہورہی ہےجنہیں موخر کیے جانے کا امکان ہے،بجلی کارخانے ایل این جی نہیں خرید رہے،اس لیے گیس اضافی ہورہی ہے،درآمدی گیس مہنگی ہونے کے باعث نجی شعبہ ایل این جی نہیں خریدرہا، روس سےرعایتی نرخوں پرخام تیل درآمد کرنے کی خبریں بالکل غلط ہیں، روس کےساتھ خام تیل سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی، میں میڈیا پر آنے والی خبروں کی تردیدکرتا ہوں، جب کوئی اچھی ڈیل ملے گی تو دیکھیں گے، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیاں ہٹانے کے لیے کوشش کریں گے، موسم سرما کے لیے گیس پلان چند دنوں میں تیار ہو جائے گا ۔ادھر پاکستان اور روس کے درمیان 9ویں بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان 8معاہدوں پر دستخط کئے گئے ، وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری بھی وفدکے ہمراہ ماسکو میں موجود ہیں ، کامسیٹس اور پشاوریونیورسٹی کےروسی تعلیمی اداروں کیساتھ معاہدے،انسولین کی تیاری ، دوطرفہ تجارت ، صنعتی شعبے میں تعاون، تجارتی ومعاشی تعاون کے فروغ اورنیشنل وکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کمیشن کاروسی یونیورسٹی کے ساتھ ایم اویوپردستخط ہوئے ہیں ۔
اسلام آباد اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کےعلاوہ آزاد کشمیر، مری...
اسلام آباد وفاقی حکومت کے ری اسٹر یکچرنگ پلان کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سےنکالنے کا فیصلہ...
اسلام آباد پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کردی گئی ۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول ایک روپے فی...
اسلام آباد وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں رمضان...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد ضروری ملاقاتوں اور اہم امور پر بریفنگ کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے وفد نے...
اسلام آباد ملک بھر میں فی کلو چینی 160 روپے سے تجاوز کرگئی، 5 جنوری 2025 کو ملک کی 82 شوگر ملوں کے ایکس مل ریٹ 183...
میونخ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان کوپاک...