کراچی ( آن لائن ) چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن ( پاشا ) سجاد مصطفیٰ نے بتایا کہ وی پی این کی بندش کے فیصلے پر کمپنیوں نے ملک سے باہر جانے کا سوچنا شروع کر دیا تھا‘ ایک گھنٹے کی انٹرنیٹ بندش سے آئی ٹی انڈسٹری کو 9لاکھ ڈالر نقصان ہوتاہے ‘قومی سلامتی کو خطرے کی صورت میں انٹرنیٹ سروس بند ہو سکتی ہے لیکن پیکا قوانین کے تحت وی پی این بند نہیں کر سکتے‘ حکومت کو آئی ٹی انڈسٹری کو ٹیکس چھوٹ دینا ہوگی ۔ ایک بیان میں سجاد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری میں 1 ڈالر لگانے سے حکومت کو 49 ڈالرز ملتے ہیں، آئی ٹی انڈسٹری 30 فیصد کے حساب سے ترقی کر رہی ہے، جس کی برآمدات تین اعشاریہ 2ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ آئی ٹی میں پاکستان کا مقابلہ بڑے ممالک کے ساتھ ہے۔ہم نے حکومت کو تجویز دی کہ وی پی اینز کو مقامی سطح پر رجسٹر کیا جائے، وی پی این سروس پروائیڈرز کسی چیز کو بلاک کرنا چاہیں تو بلاک کرسکیں گے۔موجودہ صورتِ حال میں 99 فیصد آئی ٹی کمپنیوں نے خلل کی نشان دہی کی۔
اسلام آباد اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کےعلاوہ آزاد کشمیر، مری...
اسلام آباد وفاقی حکومت کے ری اسٹر یکچرنگ پلان کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سےنکالنے کا فیصلہ...
اسلام آباد پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کردی گئی ۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول ایک روپے فی...
اسلام آباد وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں رمضان...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد ضروری ملاقاتوں اور اہم امور پر بریفنگ کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے وفد نے...
اسلام آباد ملک بھر میں فی کلو چینی 160 روپے سے تجاوز کرگئی، 5 جنوری 2025 کو ملک کی 82 شوگر ملوں کے ایکس مل ریٹ 183...
میونخ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان کوپاک...