بیوروکریسی گریڈ 19 میں ترقی؛MCMCکیلئےمزید30افسر نامزد

05 دسمبر ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس(MCMC) کیلئے نامزد افسران میں مزید ردوبدل , گریڈ18کے30 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ،نامزد افسران کا تعلق او ایم جی ‘ ان لینڈ ریونیو ‘ انفارمیشن گروپ‘ فارن سروس‘ ریلوے ‘ آڈٹ اور پوسٹل گروپ سے ہے،سندھ ‘ KP،بلوچستان کے افسران بھی نامزد, کورس 9دسمبر سے نِمز کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں ہو گا ۔ آفس مینیجمنٹ گروپ کے 3 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی جن میں سیکشن افسر علی محمد، فرخ عباس خان، محمد کامران شامل ہیں۔ فارن سروس آف پاکستان کی مِس خِرت کی اضافی نامزدگی کی گئی , اِن لینڈ ریونیو سروس کی سارہ خان، طلعت محمود، علی تاج کی اضافی نامزدگی کی گئی ۔ اِن لینڈ ریونیو سروس کی سارہ خان، طلعت محمود بوسال ، علی تاج، بینش عروج، عمران فلک شیر، سہیل عباس اور محمد علی تاج‘ خیبرپختونخوا حکومت کے یوسف خان، حبیب خان، مسز تبسم، محمد رفیق جان، بلوچستان حکومت کے دوستین ہوتھ، محمود الحسن، فخرالدین، ڈاکٹرحفیظ الرحمان، سندھ حکومت کے اشفاق احمد، غلام مرتضٰی، جاوید احمد ، انفارمیشن گروپ کی ماریہ رشید، بابر علی رضا، نعمان احمد، رانا فرحان، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے منیر حسین چوپڑا، مقبول حسن، وزارتِ دفاع کے محبوب حسین چیمہ، پوسٹل گروپ کی عائشہ نیئر اور وزارت ریلویز کے جنید احمد کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، کورس 9 دسمبر 2024 سے 14 فروری 2025 تک بیک وقت نِمز کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں منعقد ہو گا، نامزد افسران کو 6 دسمبر 2024 کو متعلقہ تربیتی مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔