اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس(CSS) خصوصی امتحان 2023 کے تحریری امتحان کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق سی ایس ایس (خصوصی امتحان) 2023 کے تحریری امتحان میں 519 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ کمیشن کے مطابق21 ہزار 947 امیدواروں نے تحریری امتحان کیلئے اپلائی کیا۔15ہزار 245 امیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت کی۔تحریری امتحان میں کامیابی کا تناسب تین اعشاریہ چالیس فیصد رہا۔یہ امتحان بارہ اکتوبر سے بیس اکتوبر 2023کو منعقد ہوا تھا۔کا میاب امیدواروں کا طبی معائنہ ہوگا۔ نفسیاتی جائزہ اور انٹرویو ہوگا۔ کامیاب امیدواروں کا میرٹ انٹرویو کے بعد بنےگا، کا میاب امیدواروں میں ایمن نور، امین اللہ خان،عمار عارف بلوچ، آمنہ جنید، انعم جہانگیر، اسد اللہ ، عاصمہ ظہور ، عائشہ خالد،ایمن خان،بصیرت اقبال،فاطمہ ملک ،حرا علی ، کرن بشیر، مریم کا ئنات نبیشہ، نرما شعیب ، ردا زینب،سمن عبد اللہ، ثمر وقار مفتی، سماویہ رحمان، شاہ نور بانو خٹک ،سدرا نسیم ، سدت المنتہیٰ،سنبل اور دیگر شامل ہیں۔
کراچیایف آئی اے پشاور نے مینگورہ بازار سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نےقانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔ وفاقی وزیر تعلیم...
کراچی اندرونی اختلافات اور بے اطمینانی، ٹرمپ کا اتحاد تیزی سے سکڑنے لگا،ان میں سخت گیر حامی، کرپٹو کے حامی،...
نیو یارک اقوام متحدہ کی وارننگ دی ہے کہ ایران جنگ کے باعث کروڑوں افراد غربت میں جا سکتے ہیں،توانائی، خوراک...
دبئی عرب امارات میں فضائی حملے رک گئے، امریکی حکام۔ امریکی سفارتخانے نے شہریوں کیلئے حفاظتی ہدایات نرم کر...
کراچی ماہرین مشاہد حسین سید اور اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ فائنل ڈیل میں صدر ٹرمپ اور صدر مسعود پزشکیان بذات...
واشنگٹن امریکی ایوان نمائندگان میں بحران، دو ارکان مستعفی، دو کی برطرفی کا خطرہ، ایرک سواول ویل کا الزامات...