اسلام آباد (فاروق اقدس)ملکی مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا، اسحاق ڈار کی امریکہ میں سفارتی خدمات انجام دینے والے سفارتکاروں سے مشاورت، دوسری مرتبہ منتخب ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو 20 جنوری کو حلف اٹھانے کے بعد اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کرنے کیلئے فعال ہو جائیں گے ان کی خارجہ پالیسی میں بالخصوص جنوبی ایشیا کے ممالک جن میں پاکستان سرفہرست ہوگا۔ امریکی صدر کے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے غوروخوض کرنے کیلئے وزارت خارجہ میں بدھ کو ایک اہم اجلاس ہوا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہونے والے اس مشاورتی اجلاس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر جنوبی ایشیا کے ممالک کی سیاست پر اثرات کے حوالے سے امریکہ میں سفارتی خدمات انجام دینے والے پاکستان کے سابق سفیروں سے طویل نشست ہوئی، جس میں سابق سیکرٹری خارجہ جن میں مسعود خان ، جلیل عباس جیلانی، اعزاز احمد چوہدری، سلمان بشیر، سہیل محمود، تہمینہ جنجوعہ اور سائرس قاضی شامل تھے۔ اجلاس میں خارجہ پالیسی میں پاکستان کو درپیش چیلنجز کا سامنا ان سے عہدہ برا ہونے کیلئے کردار پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ اس بات پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا کہ پاکستان کے مفادات کو ہر صورت میں مقدم رکھا جائے گا۔
اسلام آباد اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کےعلاوہ آزاد کشمیر، مری...
اسلام آباد وفاقی حکومت کے ری اسٹر یکچرنگ پلان کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سےنکالنے کا فیصلہ...
اسلام آباد پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کردی گئی ۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول ایک روپے فی...
اسلام آباد وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں رمضان...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد ضروری ملاقاتوں اور اہم امور پر بریفنگ کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے وفد نے...
اسلام آباد ملک بھر میں فی کلو چینی 160 روپے سے تجاوز کرگئی، 5 جنوری 2025 کو ملک کی 82 شوگر ملوں کے ایکس مل ریٹ 183...
میونخ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان کوپاک...