علیمہ خان کی عمران خان سے ملاقات کیلئے دائر درخواست جرمانے کیساتھ خارج

05 دسمبر ، 2024

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے عمران خان سے ملاقات کیلئے دائر درخواست دس ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔ ملزم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی جس پر عدالت نے بدھ کے روز جیل سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب کر رکھا تھا گزشتہ روز جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے الزام میں کوئی صداقت نہیں یہ لوگ ملزم سے ملاقات کر رہے ہیں عدالت نے علیمہ خان کو دس ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔ علاوہ ازیں عدالت نے ملزم کا معائنہ ذاتی معالج سے کروانے کی درخواست بھی جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے بعد خارج کر دی کہ ان کے معائنے کیلئے تشکیل کردہ پمز ہسپتال کے بورڈ میں ذاتی معالج شامل ہیں اور ملزم کا باقاعدگی کے ساتھ میڈیل چیک اپ ہو رہا ہے۔