وزیراعظم نے سعودی عرب سےواپسی کےفوری بعد FBRکا اجلاس بلا لیا

05 دسمبر ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب سےواپسی کےفوری بعد ایف بی آر کے امور پر بریفنگ لی۔ ڈیجیٹائزیشن معاشی اصلاحات میں اہم سنگ میل ، اہم کام 31 دسمبر 2024 تک مکمل کرنے کی ہدایت وزیراعظم سعودی عرب کے27 گھنٹے کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچے تھے۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق وزیراعظم نے اجلاس میں محصولات کےنفاذ کی حکمت عملی پرعملدرآمد کیلئےسخت اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایف بی آرڈیجیٹائز یشن سےمتعلق اہم کام 31 دسمبر 2024 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن معاشی اصلاحات میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نےمحصولات میں اضافے کے لیے ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اچھی پالیسیوں اور بروقت فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف کو دی گئی بر یفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آرکی ویلیوچین کی ڈیجیٹائزیشن کا کام مارچ 2025 تک مکمل ہو جائے گا۔شوگر انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ سیمنٹ انڈسٹری کی ویڈیواینالیٹیکس کی تنصیب کےڈیزائن کا کام مکمل ہوچکا ہے۔وزیراعظم نے سیمنٹ انڈسٹری کی ویڈیواینالیٹیکس کی تنصیب جلد از جلد کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل انوائسنگ کے لئے سسٹم ڈیزائن کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ چھوٹے کاروباروں کی ڈیجیٹل انوائسنگ کیلیےموبائل فون ایپلی کیشن اس ماہ کےآخرتک ہوجائےگی۔پر ال کا نیا بورڈ تشکیل دیا جا چکا ہے۔