ارشد علی ڈائریکٹر فنانس، سر گنگا رام ہاسپٹل لاہور تعینات

05 دسمبر ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )ارشد علی ڈائریکٹر فنانس، سر گنگا رام ہاسپٹل لاہور تعینات، ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ تجارت فواد حسن کی خدمات اُن کے اپنے محکمے وزارتِ تجارت اسلام آباد کو واپس ،وفاقی اور صو بائی بیوروکریسی کے افسران کے تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر د یے ، ڈیپوٹیشن پر تعینات ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ تجارت اور کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے گریڈ 19کے افسر فواد حسن کو تبدیل کر کے ان کی خدمات اُن کے اپنے محکمے وزارتِ تجارت اسلام آباد کو واپس کی گئی ہیں۔ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کےگریڈ 19 کے افسر ارشد علی کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر کے اُنہیں ڈیپوٹیشن پر 3 سال یا مستقل تعیناتی تک ڈائریکٹر فنانس، سر گنگا رام ہاسپٹل، لاہور تعینات کیا گیا ۔