کراچی ( ثاقب صغیر )قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی قافلے پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگا لیا۔ذرائع کے مطابق خودکش حملے کی تیاری پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود پرانی سبزی منڈی میں کی گئی۔ دہشت گردوں نے پرانی سبزی منڈی میں 8 ماہ سے فلیٹ لے رکھا تھا اور عارضی رہائش گاہ میں دہشت گرد طالب علم بن کر رہ رہے تھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سہولت کاروں کی عارضی رہائش گاہ تلاش کرکے سیل کردیا گیا ہے۔ فلیٹ سے ائیر پورٹ کا نقشہ،ڈی این اے سیمپلز اور دھماکا خیزمواد کے ذرات،کپڑے اور بال ملے ہیں۔ تاہم تمام نمونے ڈی این اے کے لیے محفوظ کرلیے گئے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ گرفتار ملزمہ 2 مرتبہ فلیٹ پر آئی تھی، 12 ہزار روپے میں2 کمروں کا فلیٹ کرائے پر لیا گیا تھا اور مرکزی سہولت کار 8 ماہ سے اس فلیٹ میں رہائش پذیر تھے۔ذرائع کے مطابق گاڑی میں بارود بلوچستان سے ہی بھر کر لایا گیا تھا، دھماکےکیلئےسرکٹ اور اگنیشن سسٹم کراچی میں موجودتھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ فلیٹ سے ایئرپورٹ اور دیگرمقامات کی ریکی کی جاتی رہی ۔گرفتار ملزم اور ملزمہ سے جے آئی ٹی جاری ہے اور جے آئی ٹی کے دو سیشن اب تک ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کےعلاوہ آزاد کشمیر، مری...
اسلام آباد وفاقی حکومت کے ری اسٹر یکچرنگ پلان کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سےنکالنے کا فیصلہ...
اسلام آباد پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کردی گئی ۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول ایک روپے فی...
اسلام آباد وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں رمضان...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد ضروری ملاقاتوں اور اہم امور پر بریفنگ کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے وفد نے...
اسلام آباد ملک بھر میں فی کلو چینی 160 روپے سے تجاوز کرگئی، 5 جنوری 2025 کو ملک کی 82 شوگر ملوں کے ایکس مل ریٹ 183...
میونخ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان کوپاک...