شبلی فراز مستعفی، بیرسٹر علی ظفرجوڈیشل کمیشن کے ممبر مقرر

05 دسمبر ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار،نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کے بعد سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ شبلی فراز نے اپنی جگہ علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر نامزد کر دیا ہےچیئرمین سینٹ نے بیرسٹر علی ظفر کو پی ٹی آئی کی جانب سے جو ڈیشل کمیشن میں نمائندگی دیدی ۔۔ سینیٹر شبلی فراز نے گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفیٰ ارسال کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اپنے خلاف درج ایف آئی آرز اور عدالتی پیشیوں کے باعث جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔