کراچی (اسد ابن حسن) حکومتی ہدایت کے بعد وزارت داخلہ نے غیر ممالک میں مقیم پاکستانی جو اینٹی اسٹیٹ، حکومتی اراکین کے خلاف اور ایک سیاسی پارٹی کے حق میں حقائق کے منافی ویڈیوز، تصاویر اور پیغامات جو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہیں ان کے خلاف پاکستان آمد پر کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اسلام آباد ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایسے تمام پاکستانی جو مندرجہ بالا الزامات میں ملوث ہوتے ہیں ان کے نام کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود تصویر کو وزارت داخلہ نادرا ہیڈ آفس کو ارسال کر دیا جاتا ہے جہاں سے اس کا شناختی کارڈ نمبر اور اصل تصویر حاصل کی جاتی ہے۔ اس کے بعد شناختی کارڈ کی تفصیلات اور اس کی اصل تصویر ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ارسال کر دی جاتی ہے جہاں سے اس کا جاری کردہ پاسپورٹ نمبر حاصل ہو جاتا ہے اور پھر تمام تفصیلات وزارت داخلہ کو بھیج دی جاتی ہیں جو مذکورہ نام کو اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیتا ہے۔ سب سے زیادہ نام فیصل آباد کے پاسپورٹ ہولڈرز کے ہِٹ ہو رہے ہیں اور جب ان کا پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر آرائیول ہوتا ہے تو ان کا نام ہِٹ کرتا ہے اور ان کو روک لیا جاتا ہے اور ان کو ایف آئی اے دفتر میں لے جایا جاتا ہے جہاں ان کا "سسٹم اپڈیٹ" کیا جاتا ہے اور اس شخص سے ایک نئی فون ویڈیو تیار کروائی جاتی ہے جس میں وہ اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہے، معافی مانگتا ہے اور آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی کرواتا ہے اور اپنے سوشل اکاؤنٹ پر جاری کرتا ہے جس کے بعد اس کو رہا کر دیا جاتا ہے۔
اسلام آباد اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کےعلاوہ آزاد کشمیر، مری...
اسلام آباد وفاقی حکومت کے ری اسٹر یکچرنگ پلان کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سےنکالنے کا فیصلہ...
اسلام آباد پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کردی گئی ۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول ایک روپے فی...
اسلام آباد وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں رمضان...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد ضروری ملاقاتوں اور اہم امور پر بریفنگ کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے وفد نے...
اسلام آباد ملک بھر میں فی کلو چینی 160 روپے سے تجاوز کرگئی، 5 جنوری 2025 کو ملک کی 82 شوگر ملوں کے ایکس مل ریٹ 183...
میونخ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان کوپاک...