وفاقی حکومت کا قرضہ کتنا بڑھ گیا ؟ ایک سال میں چھ ہزارچھ سو اکتیس ارب کااضافہ

05 دسمبر ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کےقرضوں میں ایک سال کےدوران چھ ہزارچھ سو اکتیس ارب روپے(6631 بلین)کااضافہ ہواجبکہ رواں مالی سال کے پہلےچار ماہ جولائی تا اکتوبرمیں مرکزی حکومت کاقرضہ دوسو ارب روپے بڑھ گیاتاہم ستمبرکےمقابلےاکتوبر دو ہزارچوبیس کے ایک ماہ کے دوران وفاقی حکومت کاقرضہ چار سوچھپن ارب روپےکم ہوا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکتوبر2024تک وفاقی حکومت کےقرضوں کاڈیٹا جاری کردیا-اسٹیٹ بینک کی دستاویزکے مطابق اکتوبر2024 تک وفاقی حکومت کےقرضوں کاحجم 69ہزار114ارب روپے رہاجس میں مقامی قرضہ47ہزار231ارب اور بیرونی قرضے کا حصہ21ہزار884ارب روپے تھا-دستاویزکےمطابق نومبر2023سےلیکر اکتوبر2024کےایک سال میں وفاقی حکومت کاقرضہ6 ہزار631ارب روپےبڑھا تاہم ستمبرکےمقابلےاکتوبر2024میں مرکزی حکومت کاقرضہ456ارب روپےکم ہوا-دستاویز کے مطابق ستمبر2024 تک مرکزی حکومت کاقرضہ 69ہزار570ارب روپے اورجون2024 تک وفاقی حکومت کےقرضوں کاحجم 68ہزار914ارب روپے تھاجبکہ اکتوبر2023 تک وفاقی حکومت کے قرضے62ہزار483ارب روپے تھے۔