فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اورفوجی فرٹیلائزر بن قاسم کےادغام کی منظوری

05 دسمبر ، 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اورفوجی فرٹیلائزر بن قاسم کےادغام کی منظوری دیدی ہے۔دونوں کمپنیوں نے ادغام کیلئےسیکورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن پاکستان اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے ہوئے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔ دونوں کمپنیاں سٹاک ایکسچینج میں پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ بورڈ اور چیئرمین ممبران اور شیئر ہولڈرز کی رپورٹس اور قرض دہندگان کے این او سی کے بعد عدالت عالیہ نے ادغام کی استدعا منظور کرلی۔