کراچی(عبدالماجدبھٹی)نئی پیش رفت کے مطابق پی سی بی چئیرمین محسن نقوی جمعرات کو دبئی روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ آئی سی سی حکام سے جمعرات کو ہی فیصلہ کن میٹنگ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی پر بریک تھرو ہوسکتا ہے اور ٹورنامنٹ کے مستقبل کے فیصلے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی پر پاکستانی فارمولے کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔جس کے بعد امکان ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس تنازع کو حل کرنے کے لئے قانونی آپشن کو استعمال کرے گا۔پی سی بی نے عدالت میں جانے کے لئےوکلاء سے بات چیت مکمل کر لی ہے تاہم ابھی تک پی سی بی کی کوشش ہے کہ تنازع افہام وتفہیم سے حل کیا جائےمحسن نقوی کی دبئی روانگی اس سلسلے کی کڑی ہے وہ ایک ہفتہ پہلے بھی دبئی میں کئی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔پی سی بی کے ایک ذمے دار نے نام نہ بتانے کی شرط پر جنگ کو بتایا کہ ہم ابھی تک اپنے موقف پر قائم ہیں محسن نقوی ٹھوس انداز میں مقدمہ لڑیں گے۔آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے تنازع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے جواب کا انتظار ہے اور امکان ہے کہ آئی سی سی جلد بورڈ میٹنگ بلائے گا۔محسن نقوی کی دبئی روانگی کے باوجود میٹنگ کی تاریخ سامنے نہیں آسکی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ میٹنگ کب بلائی جائے گی اس بارے میں بدھ تک ہم لاعلم ہیں لیکن محسن نقوی کی روانگی بھی خفیہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں سیکیورٹی خطرات ہیں تو وہ کس بنیاد پر یہ بات کررہا ہے۔اس بارے میں معلومات پاکستان سے شیئر کی جائیں۔دنیا کی ساری ٹیمیں پاکستان آرہی ہیںتو بھارت کو کیا خطرات ہیں حالانکہ پاکستان نے بھارت اور تمام غیر ملکی ٹیموں کو غیر ملکی سربراہوں کے مساوی سکیورٹی فراہم کرنے کا کہا ہوا ہےاکتوبر میں سیکیورٹی پلان آئی سی سی اور تما م غیر ملکی ٹیموں سے شیئر کردیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبئی میں دہشت گردی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت میں شدید خطرات تھے لیکن2011کے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لئے پاکستانی ٹیم موہالی گئی تھی۔2012-13،2016 اور2023میں بھی پاکستانی ٹیم نے بھارت کے دورے کئے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈنے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اگلے سال فروری مارچ میں ٹورنامنٹ کے لیے نئے فارمولے کی مشروط معاہدے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔کئی ʼمہینوں کے تعطل کے بعد، پی سی بی نے ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ موڈ میں منعقد کرنے پر رضامندی ظاہر کی، جس سے بھارت کو بغیر کسی سیکیورٹی وجوہات کے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان جانے سے انکار کے بعد اپنے میچ غیر جانبدار مقام پر کھیلنے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2031 تک بھارت میں شیڈول تمام آئی سی سی ایونٹس کےلیے ہائبرڈ ماڈل ہی اپنانے کا فارمولا پیش کیا تھا کہ اگر چیمپیئنز ٹرافی کےلیےبھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو پھر پاکستان کرکٹ ٹیم بھی بھارت کا رخ نہیں کریں گے کیونکہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے حکومت اجازت نہیں دے گی۔تاہم اب بھارتی بورڈ نے موقف اپنایا ہے کہ بھارت میں سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں، اس لیے کوئی بھی ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر نہیں ہوگا۔2025 کی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے میچ متحدہ عرب امارات میںہوں گے۔مہینوں کے تعطل کے بعد، پی سی بی نے ٹورنامنٹ میں بھارت کے میچ تیسرے ملک میں منعقد کرنے پر رضامندی ظاہر کی، جس سے بھارت کو بغیر کسی سیکیورٹی وجوہات کے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان جانے سے انکار کے بعد اپنے میچ غیر جانبدار مقام پر کھیلنے کی اجازت ملے گی۔ تاہم، پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے مطالبہ کیا کہ بدلے میں وہ بھی مستقبل میں بی سی سی آئی کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹس میں بھارت میں نہیں کھیلے گا۔۔بھارت اگلے سال خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ اور 2026 میں سری لنکا کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا ہے۔ 2029 کی چیمپئنز ٹرافی اور 2031 کا ون ڈے ورلڈ کپ بھی بھارت میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی بورڈ کی ورچوئل میٹنگ گزشتہ جمعہ کو ہوئی تھی لیکن پی سی بی کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے کے بعد یہ صرف 15 منٹ میں ختم ہو گئی۔بدھ کو آئی سی سی کے براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز کی دبئی میں ورکشاپ ہوئی لیکن اس کی تفصیلات کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر آئی سی سی بورڈ آئندہ چند دنوں میں دوبارہ اجلاس طلب کرے گا۔
اسلام آباد اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کےعلاوہ آزاد کشمیر، مری...
اسلام آباد وفاقی حکومت کے ری اسٹر یکچرنگ پلان کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سےنکالنے کا فیصلہ...
اسلام آباد پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کردی گئی ۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول ایک روپے فی...
اسلام آباد وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں رمضان...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد ضروری ملاقاتوں اور اہم امور پر بریفنگ کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے وفد نے...
اسلام آباد ملک بھر میں فی کلو چینی 160 روپے سے تجاوز کرگئی، 5 جنوری 2025 کو ملک کی 82 شوگر ملوں کے ایکس مل ریٹ 183...
میونخ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان کوپاک...