انٹرنیٹ میں خلل سے نقصان، قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے بریفنگ مانگ لی

05 دسمبر ، 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری) سینٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے وزارت آئی ٹی سے انٹرنیٹ میں خلل کی وجہ سے گزشتہ چھ مہینوں کے دوران آئی ٹی سیکٹر کو ہونے والے نقصان کے تخمینہ پر بریفنگ مانگ لی ہے۔ قائمہ کمیٹی کے آج جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں وزارت اور اس کے ذیلی اداروں کیلئے رواں مالی سال 2024-25 کیلئے مختص بجٹ اور اب تک کے اخراجات، وزارت میں کنٹریکٹ ملازمین اور گزشتہ ایک سال سے اب تک بھرتی کئے گئے ملازمین بارے بھی بریفنگ دی جائیگی۔ اجلاس میں این ٹی سی کے کام اور کارکردگی کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔