اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وزیرِ اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران ریاض میں منعقدہ ون واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے چھ نکاتی ایجنڈا تجویز کیا اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی وجہ سے مشکلات و چیلینجز پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیرِ اعظم کی ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودیہ تعلقات کے مزید فروغ اور ان میں بڑی تبدیلی لانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم کی فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے بھی ملاقات ہوئی ۔دریں اثنا زیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاہے۔ سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ون واٹر سمٹ کے موقع پر اپنے بھائی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات خوشی اور اعزاز تھا۔ ہم نے اپنے مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور تجارت اور سرمایہ کاری میں اپنے تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ متواتر اعلیٰ سطحی تبادلے ہمارے دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند اقتصادی تعاون کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔اپنے عوام کے مفاد میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات استوار کرنے میں ان کی ذاتی دلچسپی اور حمایت کے لیے شکر گزار ہوں۔
کراچیتفریحی فلٹر یا ڈیٹا رسک؟ AI ٹرینڈ پر پرائیویسی خدشات بڑھ گئے، فلٹر چہرے کی مکمل بایومیٹرک اسکیننگ،کلک سے...
کراچیصارفین کا ڈیجیٹل ڈیٹا خاموشی سے بڑے پیمانے پر جمع کیے جانے کا انکشاف، براؤزنگ ہسٹری، لوکیشن اور...
اسلام آباد 11.8 ملین گاڑیوں کے صارفین کیلئے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج کی تجویز، موٹر سائیکل، رکشہ صارفین...
پشاور ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ کے نمبروں میں ردوبدل کا بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوا...
کراچیلندن میں چھاپہ، امریکی سفارتکار کو خاموشی سے امریکا منتقل کرنے کی رپورٹ،پولیس لاعلم،بچوں کی قابل...
دبئیدبئی میں فائنل کے بعدبھارتی کوچ سے سوال کیا گیا کہ ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی آپ کو کب ملے گی؟بھارتی ٹیم کے...
اسلام آباد وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم،موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑی مالکان کو فی لیٹر...
اسلام آباد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج پیر چودہ ستمبر کو گورنر اسٹیٹ...