لاہور (رپورٹ:عیشہ آصف) ماہرین نے کہا ہے کہ شوگر سے بچائو کیلئے کزنز میرج،سگریٹ نوشی سے پرہیز ،ورزش ضرور کریں۔ ذیابطیس ، شوگر یا ڈائبٹیز اس کوایک میٹھا مرض بھی کہا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں اس مرض میں بڑی تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں موت کا پانچواں بڑا سبب شوگر کی بیماری ہے۔ پاکستان میں مختلف رپورٹوں کے مطابق دو کروڑ کے قریب افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔ پاکستان میں شوگر کی سب سے بڑی وجہ کزنز میرج ہے البتہ یہ بات ضرور ہے پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے۔ جہاں پر ذیابطیس کا مرض سب سے زیادہ ہے۔90 فیصد مریضوں میں ٹائپ ٹو ڈائبٹیز موجود ہے ، اس بچنے کے لیے ورزش کو معمول بنائیں ، سگریٹ نوشی ترک کریں۔ ان خیالات کا اظہار میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) اورپاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن اورڈسکورنگ ڈائبٹیز (فار میو پرائیویٹ لمیٹڈ) کے زیر اہتمام خصوصی ہیلتھ سیمینار بعنوان’’ذیابطیس پیچیدگیاں ، احتیاط اور علاج‘‘میں کیا۔جس میں گیسٹ آف آنز وسپیکرز میں پریزیڈنٹ پی ایس آئی ایم پروفیسر ڈاکٹر جاویدا کرم ،ایم بی بی ایس، ایف آرسی پی سینئر وائس پریزیڈنٹ پی ایس آئی ایم ،ڈاکٹر آفتاب محسن ، ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میوہسپتال ڈاکٹر صومیہ اقتدار،ڈپٹی سی ای او فارمیو پرائیویٹ لمیٹڈ سید جمشید احمد ،ڈائریکٹر کمرشل فار میو پرائیویٹ لمیٹڈمنصور خان شامل تھے۔شریک میزبان برانڈامبیسڈر ڈسکورنگ ڈائبٹیز وسیم بادامی تھے۔میزبان واصف ناگی تھے۔پروفیسر ڈاکٹر جاویدا کرم نے کہا کہ ذیابطیس انسان کو آہستہ آہستہ کمزور کر دیتی ہے۔ آ نکھیں، گردے، جلد، ناخن، پاؤں حتی کہ انسان کی جنسی زندگی تک اس سے متاثر ہو جاتی ۔ خواتین کو اکثر حمل کے دوران بھی یہ مرض لگ جاتا ۔ پاکستان میں نوجوانوں میں شوگر کے مرض تیزی سے بڑھنے کا سبب ہماری خوراک کھانے ہے۔ ملک میں شوگر کے مرض کے لیے ڈائلائسز کے لیے کم سے کم چھ لاکھ مشینوں کی ضرورت ہمارے پاس 90ہزار ہیں ۔ شوگر کی سب سے بڑی وجہ کزن میرج ہے۔ کزن میرج سے پرہیز ضروری ہے۔پروفیسر ڈاکٹر آفتاب محسن نے کہا کہ بے شمار لوگ پاکستان میں شوگر میں مبتلا لیکن وہ اس سے لاعلم ہے۔ مرض سے بچاؤ کے لیے بلڈ پریشر کنٹرول رکھیں ہائپر ٹینشن پر قابو پائیں خوراک اچھی رکھیں ،ورزش کو معمول بنائیں اور سب سے اہم سگریٹ نوشی چھوڑدیں ۔ شوگر میں قابو پانے کے لیے فاسٹ فوڈ کاربونیٹڈ ڈرنکس سے اجتناب کریں۔ پروفیسر ڈاکٹر صومیہ اقتدار نے کہا کہ 537ملین عوام اس مرض سے متاثر ہو چکی ہے۔ 90فیصد مریضوں میں ٹائپ ٹو ڈائبٹیز پائی جاتی ہے ۔سید جمشید احمد نے کہا کہ ہماری کمپنی کا سفر 1999میں شروع ہوا، اور انتھک ترقی کے جذبے نے انہیں پاکستان میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری میں صف اول پر لے آیا ۔وسیم بادامی نے کہاکہ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں ڈائبٹیز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا اور اس مقصد کے لیے فار ویو کا اپنا پرسنل ڈائبٹ پیس اسسٹنٹ ا ڈائبٹیز سے متعلق مفت مکمل معلومات دیتا ۔ محسن شیراز نے کہا کہ ہم جنگ گروپ کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے اس اہم موضوع پہ سیمینار کرایا۔واصف ناگی نے کہا کہ دلچسپ صورتحال یہ ہے کہ لوگوں کو اس مرض کے بارے میں لاعلمی بھی ہے پھر عطائی لوگوں نے مریضوں کو بے وقوف بنا رکھا ہے کہ چند گھریلو ٹوٹکوں سے شوگر کا مرض ٹھیک ہو جائے گا۔
راولپنڈی ،گوجر خان،کہوٹہ،حطارراولپنڈی میں مختلف واقعات میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اے ایس ایف کے...
راولپنڈی جڑواں شہروں کے شہری مختلف وارداتوں میں 14موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم...
راولپنڈی پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈنزکوناکے لگاکر چالان کرنے سے روک دیا گیا،آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے...
اسلام آباد دل کے پیچیدہ مرض میں مبتلا ایک انتہائی غریب، مستحق اور سفید پوش شخص نے مخیر حضرات سے علاج کے لئے...
رالپنڈی راولپنڈی پولیس نے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں...
راولپنڈی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
بیجنگ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے سی پیک 2.0کی ترقی کو تیز کرنے،...
اسلام آباد عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہاکہ ہر سال تمبا کو...