راولپنڈی (ایجنسیاں)اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں مسلسل غیر حاضری پر ملزمہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے‘عدالت نے ملزمہ کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی‘ادھرجنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) گیٹ حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت 60ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان ‘ملک احمد چٹھہ‘سابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت اورپی ٹی آئی کارکن عظیم الدین کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کی عدالتی دائرہ اختیارچیلنج کرنے کی درخواست عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خارج کردی۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عمرایوب کی گرفتاری کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔ جمعرات کو اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عمران خان‘عمر ایوب‘ شیخ رشید‘راجا بشارت‘ اسد شفیق اور زرتاج گل سمیت 60 ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل سے باہر نکلنے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان اور سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کو گرفتار کرلیا گیا۔عمر ایوب کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے زرتاج گل اور فواد چوہدری کو گرفتار نہیں کیا، فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے تاہم عمران خان کے اسٹاف میں شامل عظیم الدین عرف بلا بھی گرفتار کرلئے گئے جو کہ پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن ہیں۔پولیس نے احمدچٹھہ کو بھی حراست میں لے کر پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کردیا۔واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے‘ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 143 ملزمان نامزد ہیں۔عدالت 23 ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شہباز گل، ذلفی بخاری اور مراد سعید بھی شامل ہیں۔
بیونس آئرس ارجنٹائن نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہو جائے گا،...
کراچی امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ اقوام متحدہ کی...
پانامہ سٹی پانامہ کینال سے امریکی سرکاری جہازوں کیلئے مفت گزرگاہ کا دعویٰ مسترد، صدر پانامہ کا کہنا ہے کہ...
تہران ایران کےسرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز خلیجی پانیوں میں ملک کے پہلے ڈرون...
کراچیاسرائیلی فوج نے گزشتہ روزبتایا کہ غزہ کی پٹی میں فوج کے زیر استعمال کرین گرنے سے دو اسرائیلی فوجی ہلاک...
راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین عدالت کی درخواست پر جیل...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو آگاہ کیاگیاکہ ملک میں گیس کی کمی ہے میٹر لگانے کی اجازت...
نئی دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی جو گزشتہ دو دہائیوں میں دہلی اسمبلی انتخابات میں سنگل ڈیجٹ تک محدود رہی، اب اسکے...