کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور پی پی ایل کے مابین معاہدہ پندرہ سال سے ختم ہوچکا ہے ، اس دوران پی پی ایل نے ایک سو ارب روپے سے زائد کمائے لیکن بلوچستان حکومت کو شیئر نہیں دیا ،صوبائی حکومت نے پی پی ایل سے متعلق تحفظات کا معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں بلوچستان کابینہ نے پی پی ایل کے لیز توسیع معاہدے سے متعلق غیرسنجیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ،صوبائی حکومت اور پی پی ایل کے مابین معاہدہ تقریبا پندرہ سال سے ختم ہوچکا ہے اس دوران پی پی ایل نے ایک سو ارب روپے سے زائد کمائے لیکن بلوچستان حکومت کو شیئر نہیں دیا ،اجلاس میں پی پی ایل سے متعلق تحفظات کا معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اس عزم کو دہرایا کہ وفاقی حکومت یا وفاقی اداروں کے ساتھ جو بھی ایشوز درپیش ہیں انہیں شائستگی کے ساتھ لیکن بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا، وزیراعلی بلوچستان نے کابینہ کو آگاہ کیا کہ اگر آج کے اجلاس کے بعد بھی اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو اسمبلی اور کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرکے معاملہ اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کابینہ نے زرعی پیداواری رولز 1995 میں ترمیم ، بلوچستان ایس ایم ای ڈویلپمنٹ اسٹریٹیجی اوربلوچستان لینڈ ریونیو ترمیمی ایکٹ 2024 کی منظوری دی ۔ کابینہ نے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اقدامات کو موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں مقامی قبائل کو اعتماد میں لینے کے لئے جرگہ کے انعقاد کیا جائے گا کابینہ نے جرگہ کے لئے بخت محمد کاکڑ ، نور محمد دمڑ اور نسیم الرحمٰن پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی قائم کردی سیکرٹری جنگلات کمیٹی کے سیکرٹری اور کمشنر کوئٹہ رکن ہوں گے ،جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے شکار پر دس سال پابندی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کابینہ نے کسانوں سے خریدی گئی گندم کے واجبات کی ادائیگی اورریکوڈک ایم ایل 20 ترمیمی مائننگ لائسنس ، تکتو حفاظتی علاقہ کو نیشنل پارک میں تبدیل کرنے کی بھی منظوری بھی دی ۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان پبلک گیدرنگ اسمبلی اینڈ پروسیشن ایکٹ 2024 کی منظوری دی ایکٹ کے تحت احتجاج و مظاہروں کے لئے مخصوص مقامات کا تعین کیا جائے گا مقامات کا تعین متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کریں گےاحتجاج یا مظاہرہ کے لئے ضوابط کے تحت اجازت لینا ضروری ہوگی۔
بیونس آئرس ارجنٹائن نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہو جائے گا،...
کراچی امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ اقوام متحدہ کی...
پانامہ سٹی پانامہ کینال سے امریکی سرکاری جہازوں کیلئے مفت گزرگاہ کا دعویٰ مسترد، صدر پانامہ کا کہنا ہے کہ...
تہران ایران کےسرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز خلیجی پانیوں میں ملک کے پہلے ڈرون...
کراچیاسرائیلی فوج نے گزشتہ روزبتایا کہ غزہ کی پٹی میں فوج کے زیر استعمال کرین گرنے سے دو اسرائیلی فوجی ہلاک...
راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین عدالت کی درخواست پر جیل...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو آگاہ کیاگیاکہ ملک میں گیس کی کمی ہے میٹر لگانے کی اجازت...
نئی دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی جو گزشتہ دو دہائیوں میں دہلی اسمبلی انتخابات میں سنگل ڈیجٹ تک محدود رہی، اب اسکے...