اسلا م آباد(نیوز ایجنسی) سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کا آج جمعہ کو ہونے والا اجلاس موخرکرنے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، جس میں مشورہ دیا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کا اجلاس موخر کردیا جائے، چیف جسٹس26آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دیں، انہوں نے موقف اپنایا کہ 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں منظور ہوئیں توجوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کی وقعت ختم ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کو خط لکھتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کی گئی تھی جبکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف 2 درجن سے زائد درخواستیں زیر التوا ہیں۔انہوں نے لکھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں منظور ہوسکتی ہیں اور مسترد بھی، درخواستیں منظور ہوئیں توجوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کی وقعت ختم ہو جائے گی، ایسی صورتحال ادارے اور ممبران کے لیے شرمندگی کا باعث بنے گی۔خط میں مشورہ دیا گیا ہے کہ 26 ترمیم کیخلاف درخواستوں کے فیصلے تک اجلاس موخرکردیا جائے اور چیف جسٹس 26 آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے مشورہ دیا ہے کہ چیف جسٹس رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواستیں سماعت کیلئے لگانے کا حکم دیں۔
کراچی ماہرین سید محمد علی، حامد میر، شیری رحمان، سردار مسعود خان، منہاس مجید، ڈاکٹر نعیم، پروفیسر نغمانہ،...
کراچی اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر لگی ہوئی ہیں لیکن...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جنگ جیت چکے ہیں، اگر ایران کے ساتھ...
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے ایک خصوصی طیارہ تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستان کے راستے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
بغداد عراقی پارلیمنٹ نے ہفتے کے روز کرد سیاست دان نزار عامی کو ملک کا نیا صدر منتخب کرلیا جو گزشتہ نومبر میں...
کراچی پوپ لیو نے ہفتے کے روز عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اس ’’جنگ کے پاگل پن‘‘ کو ختم کریں، جسے انہوں نے...
اسلام آباد مشرقی وسطی میں کشیدگی کے نتیجے میں پاکستان کے لیے ایل این جی کی سپلائی بند ہونے کے باعث وفاقی...