لاہور (نیوزرپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا پیش کردہ فارمولا تسلیم کرنےسے انکارکردیا۔ذرائع کے مطابق ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے جب کہ آج دبئی میں ہونے والی آئی سی سی بورڈمیٹنگ بھی ملتوی کردی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اجلاس اب 7 دسمبر کو ہوگا، میٹنگ اس وقت ہی ہوگی جب انڈیا پاکستان کے مؤقف پر جواب دے گا ،آج شیڈولڈ میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ملتوی کردی گئی، بھارتی بورڈ سے جواب نہ ملنے کی وجہ سے آج کا اجلاس ملتوی ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کیا ہے کہ اب اجلاس اس وقت ہی بلائیں جب فیصلہ کرنا ہو، پہلے بھارت سے حتمی جواب لیں پھر بات ہوگی۔واضح رہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج شام ہونے کا امکان تھا جس میں شرکت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچے تھے۔آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے بڑے فیصلے کا امکان تھا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے کا قوی امکان ہے۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...