آل وائس چانسلرز کانفرنس آج، اہم فیصلے کیے جائینگے،گورنر

06 دسمبر ، 2024

کوئٹہ (خ ن)گورنر ہاؤس کوئٹہ میں کل بروز جمعہ بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کی مناسبت سے " آل وائس چانسلرز کانفرنس" منعقد کی جائیگی جس کی صدارت گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کرینگے. اس آل چانسلرز کانفرنس میں تمام وائس چانسلر صاحبان، پرووائس چانسلرز اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سمیت تمام متعلقہ محکموں کے حکام شرکت کرینگے. اس ضمن میں گورنر بلوچستان کہنا ہے کہ اس ہم کانفرنس میں بہت اہم فیصلے کیے جائینگے. صوبے کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو فنانشل خودکفالت، اکیڈمک ایکسپلینس اور کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے حوالے سے نیا فیوچر روڈ میپ تیار کیا جائیگا. ایک اٹل عزم کے ساتھ اور انٹرنیشنل تقاضوں سے ہم آہنگ ایک قائدانہ ویژن کے تحت میرٹ پر مبنی نظام اور درپیش چیلنجز کے اختراعی حل پیش کیا جائیگا۔ صوبے بھر کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کے روشن مستقبل کو یقینی بناتے ہوئے تمام مالی، انتظامی اور تدریسی رکاوٹوں سے نمٹنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کی جائیگی. اس سلسلے میں چانسلر آفیس کی جانب سے مانیٹر نگ میکنزم کا باقاعدہ اہتمام بھی کیا گیا ہے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ آل وائس چانسلرز کانفرنس صوبے کی گیارہ پبلک یونیورسٹیز اور کیمپسز میں انقلابی تبدیلی لانے کی طرف بہت اہم پیشرفت ثابت ہوگی. گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنی یونیورسٹیوں کو درپیش مالی مشکلات سے نجات دلانے کیلئے رابطے بھی کیے جائینگے. مزید برآں ہم میرٹ اور شفافیت کے اہم اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے ہم ہر یونیورسٹی کی سطح پر آمدنی کے ذرائع پیدا کرنے کیلئے نئی راہیں تلاش کریں گے. گورنر بلوچستان نے وائس چانسلر صاحبان اور دیگر متعلقہ حکام پر زور دیا کہ اس اہم قومی تبدیلی کے سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہوں کیونکہ ہم بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن کے مکمل منظر نامے کو نئی مضبوط بنیادیں فراہم کرنے مضبوط ارادے رکھتے ہیں اور اپنی یونیورسٹیوں کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پوری ٹیم کے ساتھ پرعزم ہیں۔