صدر زرداری روبہ صحت ،آئندہ ہفتے ایوان صدرمیں مکمل ذمہ داریاں سنبھال لیں گے

06 دسمبر ، 2024

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) صدر مملکت آصف علی زرداری روبہ صحت ہو گئے اور آئندہ ہفتے ایوان صدر اسلام آباد میں مکمل ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔ صدر آصف علی زرداری گزشتہ ماہ دوبئی میں ٹانگ میں فریکچر کے بعد علیل ہو گئے تھے اور دو ہفتے عرب امارات میں زیر علاج رہنے کے بعد انہیں کراچی منتقل کر دیا گیا تھا، صدر کے پائوں کا پلستر اتار دیا گیا ہے ، تاہم ڈاکٹرز نے انہیں احتیاط کا مشورہ دیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری آئندہ ہفتے ،اسلام آباد پہنچ جائیں گے ۔