PTIانٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کیخلاف متفرق درخواست 17جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم

06 دسمبر ، 2024

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی نےپی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کیخلاف متفرق درخواست 17جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم دیدیا، آفاق احمد ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی نے انٹرا الیکشن تاحال نہیں کرائے ،الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کا کوئی تنظیمی ڈھانچہ نہیں ہے ،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعت پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی نہیں کی ،تنظیمی ڈھانچہ نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کا بطور سیاسی جماعت کوئی وجود نہیں ،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی نہیں کررہا ،استدعا ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن سے ڈی لسٹ کرنے کا حکم دے ۔