بیروت، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) شامی باغیوں نے حلب کے بعد شام کے ایک اور شہر حماہ پر بھی قبضہ کرلیا ہے، باغیوں نے متعدد اطراف سے شہر پر دھاوا بول دیا، شامی فوج نے دستبردار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ سیرین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے سے جاری لڑائی میں اب تک 727 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس میں بیشتر جنگجو ہیں تاہم 111 شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ چین نے شام میں موجود اپنے شہریوں کو جلد سے جلد ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شامی افواج حماہ سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ سیرین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شدید لڑائی کے بعد باغیوں نے متعدد اطراف سے حماہ پر دھاوا بول دیا جہاں بشارالاسد افواج اور شامی باغیوں کے درمیان دو بدو لڑائی جاری رہی۔ حیات تحریر الشام سے منسلک باغیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے حما کی جیل پر قبضہ کرکے وہاں سے قیدیوں کو چھڑالیا۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...