آئی ٹی ڈویژن، 13ایم پی سکیلز و پروفیشنلز کیلئے ماہانہ 80لاکھ روپے پیکیج

06 دسمبر ، 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری )انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن میں13ایم پی سکیلز اورپروفیشنلزافسران کو مجموعی طور پر ماہانہ 80 لاکھ روپے سے زیادہ کا پیکیج دیا جا رہا ہے،چار ایم پی ون، پانچ ایم پی ٹو ، دو ایم پی تھری جبکہ دو پرفیشنلز پوسٹوں پر تعینات ہیں،، سب سے زیادہ ممبر آئی ٹی (ایم پی ون سکیل)سید جنید امام کو ماہانہ 11لاکھ 9ہزار 830روپے پیکیج ملتا ہے ،سرکاری دستاویزات کے مطابق ممبر لیگل اکرام الحق قریشی (ایم پی ون سکیل)کو 9لاکھ 90روپے، ممبر ٹیلیکام جہانزیب رحیم (ایم پی ون سکیل)کو 9لاکھ 90روپے،ممبر آئی سی امداد میمن (ایم پی ون سکیل)کو 9لاکھ 90روپے،ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی اسفند یار خان (ایم پی ٹو سکیل )کو 4لاکھ 48ہزار 280روپے ، ڈائریکٹر جنرل ٹیلی کام فیصل اقبال رتیال (ایم پی ٹو سکیل )کو6لاکھ 67ہزار 170روپے، ڈائریکٹر جنرل ٹیلی کام وائرلیس شعیب خان (ایم پی ٹو سکیل )کو 4لاکھ 48ہزار 280روپے ،ڈائریکٹر جنرل لیگل ڈاکٹر مبین شاہ (ایم پی ٹو سکیل )کو 4لاکھ 48ہزار 280روپے ، ڈائریکٹر جنرل آئی سی سید جواد علی شیرازی (ایم پی ٹو سکیل )کو5لاکھ 27ہزار 240روپے ، ڈائریکٹر آئی ٹی یو اینڈ یو این سید وقاس (ایم پی تھری سکیل )کو 3لاکھ97ہزار 640روپے ، ڈائریکٹر کوآرڈ فیصل حبیب (ایم پی تھری سکیل )کو 3لاکھ55ہزار 520روپے ،ریسرچ فیلوز عامر زیب اور ڈاکٹر بلاول شبیر کو پانچ ، پانچ لاکھ روپے ماہانہ ادائیگی کی جاتی ہے ۔