زر مبادلہ کے ذخائر میں مزیداضافہ

06 دسمبر ، 2024

کراچی (نمائندہ جنگ)زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید 62 کروڑ ڈالرکا اضافہ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایس بی پی کے ذخائر 62 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 12 ارب 3 کروڑ 83 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں،کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 4 ارب 58 کروڑ 17 لاکھ ڈالر موجود ہیں ،اس طرح 29 نومبر کو ملک کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 16 ارب 62 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں اسٹیٹ بینک کے مطابق اس ہفتے ڈالرز میں اضافے کی بڑی وجہ ایشائی ترقیاتی بینک سے ملنے والے 50 کروڑ ڈالر ہیں۔