امریکی ریاست کیلیفورنیاکے اسکول میں فائرنگ،2بچے ہلاک ،2زخمی

06 دسمبر ، 2024

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایلیمنٹری سکول میں فائرنگ سے2 بچے ہلاک اور2زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں ، حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔ یاد رہے چند سال پہلے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان برنارڈینو کے ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 2زخمی ہوئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سکول کے کلاس روم میں پیش آیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ قتل کے بعد خودکشی لگتا ہے۔