نئی دہلی(مانیٹر نگ ڈیسک)بھارت نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے فلسطین اور اسرائیل پر مشتمل 2ریاستوں کے قیام کے حامی ہیں۔بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر نے راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اسرائیل کے ساتھ ساتھ علیحدہ ، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اپنے دیرینہ موقف پر قائم ہے۔ فلسطینی کی آزاد ریاست کے حامی ہیں۔بھارتی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے بعد فلسطین سے متعلق 13 قراردادیں اقوام متحدہ میں پیش کی گئیں۔ بھارت نے ان قراردادوں میں سے 10 کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ 3 میں غیر حاضر رہا۔ تنازع سے متاثرفلسطینیوں کے لیے امداد بھی فراہم کررہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت ماضی میں اسرائیل کے ساتھ خطرناک اور جدید ہتھیاروں کے لاکھوں ڈالر کے معاہدے کر چکا ہے جو اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف استعمال کررہا ہے۔
بیونس آئرس ارجنٹائن نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہو جائے گا،...
کراچی امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ اقوام متحدہ کی...
پانامہ سٹی پانامہ کینال سے امریکی سرکاری جہازوں کیلئے مفت گزرگاہ کا دعویٰ مسترد، صدر پانامہ کا کہنا ہے کہ...
تہران ایران کےسرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز خلیجی پانیوں میں ملک کے پہلے ڈرون...
کراچیاسرائیلی فوج نے گزشتہ روزبتایا کہ غزہ کی پٹی میں فوج کے زیر استعمال کرین گرنے سے دو اسرائیلی فوجی ہلاک...
راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین عدالت کی درخواست پر جیل...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو آگاہ کیاگیاکہ ملک میں گیس کی کمی ہے میٹر لگانے کی اجازت...
نئی دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی جو گزشتہ دو دہائیوں میں دہلی اسمبلی انتخابات میں سنگل ڈیجٹ تک محدود رہی، اب اسکے...