نیو یارک (مانیٹر نگ ڈیسک)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری فلسطینیوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دیدیا۔سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ ہماری رپورٹ کے ان نتائج کو دنیا کے لیے wake up call ہونا چاہیے، یہ نسل کشی ہے، اسے اب رکنا چاہیے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری کارروائیاں نسل کشی کی قانونی حد کو پورا کر چکی ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسرائیل نے 5 میں سے کم از کم 3 قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جن پر نسل کشی کنونشن (1948 Genocide Convention) کے تحت پابندی عائد ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور فوج نے غزہ میں قتل عام، شدید جسمانی یا ذہنی اذیت دیے جانے اور کسی بھی کمیونٹی یا گروپ کی زندگی کو جان بوجھ کر تباہ کرنے جیسے گھناؤنے ارتکاب کیے ہیں۔
بیونس آئرس ارجنٹائن نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہو جائے گا،...
کراچی امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ اقوام متحدہ کی...
پانامہ سٹی پانامہ کینال سے امریکی سرکاری جہازوں کیلئے مفت گزرگاہ کا دعویٰ مسترد، صدر پانامہ کا کہنا ہے کہ...
تہران ایران کےسرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز خلیجی پانیوں میں ملک کے پہلے ڈرون...
کراچیاسرائیلی فوج نے گزشتہ روزبتایا کہ غزہ کی پٹی میں فوج کے زیر استعمال کرین گرنے سے دو اسرائیلی فوجی ہلاک...
راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے توہین عدالت کی درخواست پر جیل...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو آگاہ کیاگیاکہ ملک میں گیس کی کمی ہے میٹر لگانے کی اجازت...
نئی دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی جو گزشتہ دو دہائیوں میں دہلی اسمبلی انتخابات میں سنگل ڈیجٹ تک محدود رہی، اب اسکے...