سری نگر (این این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں بھارت مکمل طور پر ایک فسطائی ریاست کی شکل اختیار کر چکا ہے جہاں مذہبی امتیاز، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور اختلاف رائے کو طاقت کے بل پر دبانے کا عمل مسلسل جاری ہے۔ آمرانہ طرز حکمرانی پر مودی حکومت کو عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر تنقید کا سامنا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی جسے انتہا پسند راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی مکمل حمایت اور سرپرستی حاصل ہے، اپنی ہندوتوا پالیسیوں کو مسلسل آگے بڑھا رہی ہے۔ ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں، عیسائیوں اور دلتوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی حکومت ایک منظم طریقے سے بھارت اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کو مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے اور وہ تحقیقاتی اداروں کے ذریعے تنقیدی آواز کو خاموش کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بی جے پی سے منسلک ہندوتوا گروپ اب پورے بھارت میں مساجد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پولیس نے حال ہی میں اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں ایک جامع مسجد کے سروے کے خلاف مظاہروں کے دوران پانچ مسلم مظاہرین کو شہیدکر دیا۔ مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی جس کا واحد مقصد علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔ مودی کا ہندو توا ایجنڈا نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ دنیا کے امن و استحکام کیلئے خطر ہ ہے لہذا عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ اس کا نوٹس لے۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...