لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب میں پہلی مرتبہ معمولی جرائم میں ملوث افراد کو جیلوں میں بھیجنے کی بجائے ان سے پروبیشنرز کے طور پر کمیونٹی سروسز کے کام لینے کو لازم قرار دینے کے لئے Probation of Offenders Ordinance 1960میں ترمیم کے بل کا حتمی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جسے منظوری کے اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق The Probation of Offenders (Amendment) Act 2024 میں ترمیم 5A کے تحت عدالتوں کی طرف سے معمولی جرائم میں ملوث افراد کو کمیونٹی سروس کے لئے بھجوانے اور پروبیشن آرڈرز کے حوالے سے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ اس ترمیمی ایکٹ کے مطابق ہر پروبیشنر سے ہر طرح کی کمیونٹی سروس نہیں لی جاسکے گی۔ یہ کیس ٹو کیس پر منحصر ہوگا کہ اس سے کیا کام لیا جائے۔ اس حوالے سے پروبیشنر کی صلاحیت اور رضا مندی کو ملحوظ خاطر رکھا جائیگا۔ اگر کوئی پروبیشنر پڑھا لکھا ہے تو یہ ضروری نہیں ہوگا کہ کمیونٹی سروس میں اس سے صفائی کرنے کا کام لیا جائے بلکہ اس سے پڑھے لکھے افراد والا کوئی دوسرا کام لیا جاسکتا ہے جس کے بارے میں عدالت فیصلہ کرے گی۔ اس ترمیمی بل کے مطابق کمیونٹی سروس کا یہ مطلب اور مقصد نہیں ہوگا پروبیشنر سے خدمت برائے خدمت ہی لی جائے بلکہ کمیونٹی سروس اس کے رویے کو ریگولیٹ کرنے اور اسے کمیونٹی کے لئے فائدہ مند بنانا ہے۔ کمیونٹی سروس کا مقصد پروبیشنرز کی بحالی ، انہیں کارآمد شہری بنانا اور سوسائٹی کے لئے انہیں فائدہ مند بنانا ہے۔ اس سے قبل پروبیشنرز کی نگرانی محکمہ پروبیشن اینڈ پیرول کے پروبیشن افسران کیا کرتے تھے جبکہ ترمیمی ایکٹ 2024کے مطابق اب یہ اختیار ڈپٹی کمشنر ز کو بھی دیا گیا ہے۔ Probation of Offenders Ordinance 1960چونکہ وفاق کا قانون ہے اس لئے آئین کے آرٹیکل 270AAکے سب سیکشن 6کے تحت اسے پنجاب کے قانون سازی کے دائرہ کار میں لانے کے لئے The Probation of Offenders (Amendment) Act 2024میں لفظ’’ پاکستان ‘‘ختم کرکے ’’پنجاب‘‘ کر دیا گیا ہے۔ پروبیشنرز معمولی جرائم جن میں جیب تراشی ، معمولی چوری یا دیگر ایسے جرائم جن کی سزا 2سے3ماہ تک ہو میں ملوث افراد کو عدالتیں بعض اوقات گھر جیل بھیجنے کی بجائے گھر بھیج دیتی ہیں جن کی محکمہ پروبیشن نگرانی اور کونسلنگ کرتا ہے۔ اس ترمیم کے بعد اب انہیں گھر بھیجنے کی بجائے ان سے کمیونٹی سروس لینے کے لئے عدالتیں قانون اور طریقہ کار کے مطابق فیصلے کر سکیں گی۔
اسلام آباد سی سی پی نے رانی پور شوگر ملز کے حصول کی منظوری دے دی، کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے ساخ فارما...
پیرس صدر ٹرمپ کے ایرانی قیادت میں اختلافات کے دعوے پر عالمی ماہرین کا شکوک کا اظہار، مبصرین کا کہنا ہے...
کراچی سیاسی، دفاعی و سفارتی ماہرین مشاہد حسین سید، تہمینہ جنجوعہ اور ارشد ملک نے کہا ہے کہ مپ نے جنگ بندی کا...
اسلام آباد پاکستان نے توانائی کے شعبے میں اپنی سلامتی مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسٹریٹیجک...
اسلام آباد پاور ڈویژن نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئےوضاحت جاری کی ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ کی منظوری کو وزارتِ...
اسلام آبادآئی ایم ایف نے پاکستان کے درآمدی و برآمدی نظام میں مجموعی طور پر 2,662 نان ٹیرف رکاوٹوں NTBs کی...
لاہورواٹس ایپ ہیکنگ کے ذریعے فراڈ میں خطرناک اضافہ، ہنگامی ایڈوائزری جاری۔حکام کے مطابق فراڈیے عوامی طور پر...
راولپنڈی پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں میں غیرقانونی تعیناتیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ، صوبائی حکومت...