اسلام آباد(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی دارالحکومت میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار،گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بلتی نےملاقاتیں کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور اسحاق ڈار کے درمیان پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولا پرتبادلہ خیال کیا گیا،معاملات کے حل کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت کی قائم کی گئی کمیٹیوں کے درمیان رابطوں پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات میں پاور شیئرنگ فارمولا کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو پاور شیئرنگ فارمولا پر عملدرآمد میں سست روی پر تشویش ہےجس کا اظہار پارٹی رہنمابرملا کررہے ہیں،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے تندو تیز بیانات بھی اسی سلسلہ کی کڑ ی ہیں،ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پاور شیئرنگ فارمولا کے تحت راولپنڈی سمیت بعض اہم اضلاع کی انتظامی مشینری میں اپنی پسند کے افسران کی تقرری چاہتی ہے تاکہ پارٹی کارکنوں اور ان کے مسائل جو برسوں سے انتظامی سطح پر نظر انداز ہورہے ہیں ان کو حل کیا جاسکے۔قبل ازیں خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی زرداری ہاؤس پہنچے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور ان کوپشاور میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق بریفنگ دی۔
کراچی مشیر وزیر خزانہ خرم شہزادنے کہا ہے کہ ڈی ریگولیشن ہونی چاہئے یہی بنیادی اصول ہے،سپلائر اور صارف دونوں...
کراچی دفاعی تجزیہ کاروں بریگیڈیئر حارث نواز اور بریگیڈ راشد ولی نے کہا ہےکہ معرکہ حق میں پاکستانی فوج نے...
لاہور وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابی ،...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آباد بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکہ حق اور پاک فوج سے متعلق متنازع اور...
اسلام آباد تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی پارٹی کو ہدایت کردی ہے کہ وہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...