کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما ن لیگ، سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ادارے اس کے ساتھ ہیں،سینئرصحافی و تجزیہ کار، منیب فاروق نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ یا اس پورے نظام کی پالیسی تبدیل ہوتی نظر نہیں آرہی۔ پی ٹی آئی کی سودے بازی کی پوزیشن کمزور ہوچکی ہے،بشریٰ بی بی کے باہر نکلنے میں جن لوگوں نے گارنٹی دی ان سے جواب طلبی ہو رہی ہے۔ لاہور میں تحریک انصاف کے لوگ باہر نہیں نکلے،نمائندہ جیو نیوز،شبیر ڈار نے کہا کہ بیرسٹر گوہر خان اورعلیمہ خان کے مابین بڑی تلخی ہوئی ہے،علیمہ خان بیرسٹر گوہر خان سے پوچھ رہی تھیں آپ نے صرف 12شہادتوں کا کیوں کہا۔ جس پر بیرسٹر گوہر خان نے کہاجن لوگوں کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی میں کیسے کہہ دوں کہ سیکڑوں شہادتیں ہوئی ہیں۔ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا مذاکرات کے لئے پی ٹی آئی سیاسی رویہ اپنائے۔9مئی میں ملوث افراد سرینڈر کریں ۔ منیب فاروق نے کہا اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے حکومت کو یہ بتایا جاچکا ہے کہ تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ کوئی مذاکرات نہیں کرے گی،شبیر ڈار نے کہا بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے علیمہ خان سے کہا کہ جو لوگ لاپتہ ہیں ان کے بارے میں ہم تفصیلات اکٹھی کررہے ہیں۔میزبان شاہزیب خانزادہ نےکہااسلام آباد کی حدود میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کی تعداد76 ہوگئی۔
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹررانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
اسلام آباد ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس گریڈ 19 سے 22 کے 52افسران کے تبادلے ،سعدیہ صدف گیلانی ممبر ، ایف بی آر...
لاہور دہشت گردی کے حساس مقدمات کے محفوظ ٹرائلز کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور۔ ہائی رسک کیسز میں ججوں،...
پشاور تحقیقاتی کمیٹی نے ہری پور یونیورسٹی میں فیکلٹی بھرتیوں کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوںاور سلیکشن بورڈ کی...
کراچی ریلیٹی شو ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ کا آج ”جیو“ پر آغاز ،پکسل انٹرٹینمنٹ اور ”جیو ٹی وی“کی نئی پیشکش،...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت کے پالیسی اقدامات اور...
کراچی کراچی پورٹ نے مالی سال 2025-26میں اپنی 138سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ ایک سال کے دوران کراچی پورٹ...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...