شیخوپورہ ، اسلام آباد(نمائندہ جنگ سے، نمائندہ جنگ)شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 139 (فور) کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا طاہر اقبال 44535 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اعجاز حسین بھٹی 20093 ووٹ لے سکے۔ تحریک لبیک پاکستان کے علامہ فاروق الحسن کو 7196 اور آزاد امیدوار سابق ایم پی اے میاں عبدالرؤف کو 6695 ووٹ ملے، حلقہ میں کل ووٹرز 193285 ہیں جبکہ ٹرن آؤٹ41.4 فیصد رہا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شیخوپورہ ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار کی واضح برتری پر رانا طاہر اقبال کو مبارکباد دی اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کی واضح برتری عوام کے پارٹی کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاس ہے،پی پی 139 کے ضمنی انتخاب میں عوام نے جلاؤ گھیراؤ کے بیا نیہ کو مسترد کر دیا اور انتشار کے بجائے ترقی و خوشحالی کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا۔ مختلف پولنگ سٹیشنوں پر پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان تصادم اور تشدد کے واقعات بھی پیش آئے۔آزاد امیدوار میاں عبدالرؤف کو ن لیگ کے کارکنوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ فائرنگ سے ایک جماعت کا کارکن محسن علی شدید زخمی ہو گیا، لڑائی جھگڑے کے دیگر واقعات میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
کراچی گیس منصوبے حملوں سے بچانےکیلئے قطر کے ایران سے خفیہ مذاکرات کا انکشاف ، ایرانی میزائل حملے میں قطر کے...
اسلام آباد پاکستان کے ممکنہ واجبات، جو کہ زیادہ تر ریاستی ملکیتی اداروں کے لیے جاری کردہ سرکاری ضمانتوں کی...
اسلام آباد خسارے پر قابو پانے کیلئے پاکستان کو 23.4 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ کی تلاش، یہ ختم ہونے والے مالی سال...
کرچی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت اب استحکام کی طرف جا رہی ہے۔ تنخواہ دار طبقے کو بجٹ میں...
اسلام آباد آئندہ مالی سال مختلف شعبوں کو جو سبسڈی دی جائے گی اس کاہدف1091ارب روپے مقرر کیاگیا ہے، رواں برس کے...
اسلام آبادرواں مالی سال کیلئے 25.16 کھرب روپے وسائل کا ہدف مقرر ،وسائل میں 24فیصد اضافہ کی توقع، محصولات کا ہدف...
اسلام آباد آئندہ مالی سال2026-27 کے وفاقی بجٹ میں آمدن اور اخراجات کا جو تخمینہ لگایاہے اس کے مطابق آمدن کے...
کراچیٹرمپ انتظامیہ کے سینئر اہلکار کے مطابق دونوں ممالک معاہدے کے 80 سے 85 فیصد حصے پر متفق ہو چکے ہیں، تاہم...