لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب میں پہلی مرتبہ معمولی جرائم میں ملوث افراد کو جیلوں میں بھیجنے کی بجائے ان سے پروبیشنرز کے طور پر کمیونٹی سروسز کے کام لینے کو لازم قرار دینے کے لئے Probation of Offenders Ordinance 1960میں ترمیم کے بل کا حتمی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جسے منظوری کے اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق The Probation of Offenders (Amendment) Act 2024 میں ترمیم 5Aکے تحت عدالتوں کی طرف سے معمولی جرائم میں ملوث افراد کو کمیونٹی سروس کے لئے بھجوانے اور پروبیشن آرڈرز کے حوالے سے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ اس ترمیمی ایکٹ کے مطابق ہر پروبیشنر سے ہر طرح کی کمیونٹی سروس نہیں لی جاسکے گی۔ یہ کیس ٹو کیس پر منحصر ہوگا کہ اس سے کیا کام لیا جائے۔ اس حوالے سے پروبیشنر کی صلاحیت اور رضا مندی کو ملحوظ خاطر رکھا جائیگا۔ اگر کوئی پروبیشنر پڑھا لکھا ہے تو یہ ضروری نہیں ہوگا کہ کمیونٹی سروس میں اس سے صفائی کرنے کا کام لیا جائے بلکہ اس سے پڑھے لکھے افراد والا کوئی دوسرا کام لیا جاسکتا ہے جس کے بارے میں عدالت فیصلہ کرے گی۔ اس ترمیمی بل کے مطابق کمیونٹی سروس کا یہ مطلب اور مقصد نہیں ہوگا پروبیشنر سے خدمت برائے خدمت ہی لی جائے بلکہ کمیونٹی سروس اس کے رویے کو ریگولیٹ کرنے اور اسے کمیونٹی کے لئے فائدہ مند بنانا ہے۔ کمیونٹی سروس کا مقصد پروبیشنرز کی بحالی ، انہیں کارآمد شہری بنانا اور سوسائٹی کے لئے انہیں فائدہ مند بنانا ہے۔ اس سے قبل پروبیشنرز کی نگرانی محکمہ پروبیشن اینڈ پیرول کے پروبیشن افسران کیا کرتے تھے جبکہ ترمیمی ایکٹ 2024کے مطابق اب یہ اختیار ڈپٹی کمشنر ز کو بھی دیا گیا ہے۔ Probation of Offenders Ordinance 1960چونکہ وفاق کا قانون ہے اس لئے آئین کے آرٹیکل 270AAکے سب سیکشن 6کے تحت اسے پنجاب کے قانون سازی کے دائرہ کار میں لانے کے لئے The Probation of Offenders (Amendment) Act 2024میں لفظ’’ پاکستان ‘‘ختم کرکے ’’پنجاب‘‘ کر دیا گیا ہے۔ پروبیشنرز معمولی جرائم جن میں جیب تراشی ، معمولی چوری یا دیگر ایسے جرائم جن کی سزا 2سے3ماہ تک ہو میں ملوث افراد کو عدالتیں بعض اوقات گھر جیل بھیجنے کی بجائے گھر بھیج دیتی ہیں جن کی محکمہ پروبیشن نگرانی اور کونسلنگ کرتا ہے۔ اس ترمیم کے بعد اب انہیں گھر بھیجنے کی بجائے ان سے کمیونٹی سروس لینے کے لئے عدالتیں قانون اور طریقہ کار کے مطابق فیصلے کر سکیں گی۔
کراچی محسن نقوی کی کش پٹیل سے ملاقات، ایف بی آئی ڈائرکٹر نے پاکستان کے تعاون کو سراہا، ایف بی آئی...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...
کراچی برطانوی اخبار کے مطابق دبئی کا آبنائے ہرمز سے بچنے کے لیے نئی بندرگاہ بنانے کا بڑا فیصلہ،نئی بندرگاہ...
کراچی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ترکیہ میں شاندار استقبال، تقریب کا انعقاد، ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...