اسلام آباد (ساجد چوہدری )انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن میں 13 ایم پی سکیلز اورپروفیشنلزافسران کو مجموعی طور پر ماہانہ 80لاکھ روپے سے زیادہ کا پیکیج دیا جا رہا ہے،چار ایم پی ون، پانچ ایم پی ٹو ، دو ایم پی تھری جبکہ دو پرفیشنلز پوسٹوں پر تعینات ہیں،، سب سے زیادہ ممبر آئی ٹی (ایم پی ون سکیل)سید جنید امام کو ماہانہ 11لاکھ 9ہزار 830روپے پیکیج ملتا ہے ،سرکاری دستاویزات کے مطابق ممبر لیگل اکرام الحق قریشی (ایم پی ون سکیل)کو 9لاکھ 90روپے، ممبر ٹیلیکام جہانزیب رحیم (ایم پی ون سکیل)کو 9لاکھ 90روپے،ممبر آئی سی امداد میمن (ایم پی ون سکیل)کو 9لاکھ 90روپے،ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی اسفند یار خان (ایم پی ٹو سکیل )کو 4لاکھ 48ہزار 280روپے ، ڈائریکٹر جنرل ٹیلی کام فیصل اقبال رتیال (ایم پی ٹو سکیل )کو6لاکھ 67ہزار 170روپے، ڈائریکٹر جنرل ٹیلی کام وائرلیس شعیب خان (ایم پی ٹو سکیل )کو 4لاکھ 48ہزار 280روپے ،ڈائریکٹر جنرل لیگل ڈاکٹر مبین شاہ (ایم پی ٹو سکیل )کو 4لاکھ 48ہزار 280روپے ، ڈائریکٹر جنرل آئی سی سید جواد علی شیرازی (ایم پی ٹو سکیل )کو5لاکھ 27ہزار 240روپے ، ڈائریکٹر آئی ٹی یو اینڈ یو این سید وقاس (ایم پی تھری سکیل )کو 3لاکھ97ہزار 640روپے ، ڈائریکٹر کوآرڈ فیصل حبیب (ایم پی تھری سکیل )کو 3لاکھ55ہزار 520روپے ،ریسرچ فیلوز عامر زیب اور ڈاکٹر بلاول شبیر کو پانچ ، پانچ لاکھ روپے ماہانہ ادائیگی کی جاتی ہے ۔
کراچی گیس منصوبے حملوں سے بچانےکیلئے قطر کے ایران سے خفیہ مذاکرات کا انکشاف ، ایرانی میزائل حملے میں قطر کے...
اسلام آباد پاکستان کے ممکنہ واجبات، جو کہ زیادہ تر ریاستی ملکیتی اداروں کے لیے جاری کردہ سرکاری ضمانتوں کی...
اسلام آباد خسارے پر قابو پانے کیلئے پاکستان کو 23.4 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ کی تلاش، یہ ختم ہونے والے مالی سال...
کرچی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت اب استحکام کی طرف جا رہی ہے۔ تنخواہ دار طبقے کو بجٹ میں...
اسلام آباد آئندہ مالی سال مختلف شعبوں کو جو سبسڈی دی جائے گی اس کاہدف1091ارب روپے مقرر کیاگیا ہے، رواں برس کے...
اسلام آبادرواں مالی سال کیلئے 25.16 کھرب روپے وسائل کا ہدف مقرر ،وسائل میں 24فیصد اضافہ کی توقع، محصولات کا ہدف...
اسلام آباد آئندہ مالی سال2026-27 کے وفاقی بجٹ میں آمدن اور اخراجات کا جو تخمینہ لگایاہے اس کے مطابق آمدن کے...
کراچیٹرمپ انتظامیہ کے سینئر اہلکار کے مطابق دونوں ممالک معاہدے کے 80 سے 85 فیصد حصے پر متفق ہو چکے ہیں، تاہم...