راولپنڈی (ایجنسیاں)اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں مسلسل غیر حاضری پر ملزمہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے‘عدالت نے ملزمہ کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی‘ادھرجنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) گیٹ حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت 100ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان ‘ملک احمد چٹھہ‘سابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت اورپی ٹی آئی کارکن عظیم الدین کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کی عدالتی دائرہ اختیارچیلنج کرنے کی درخواست عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خارج کردی‘سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عمر ایوب کی گرفتاری کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے آج پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔ جمعرات کو اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عمران خان‘عمر ایوب‘ شیخ رشید‘راجا بشارت‘ اسد شفیق اور زرتاج گل سمیت 100ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل سے باہر نکلنے پرعمر ایوب اور سابق صوبائی وزیر پنجاب راجا بشارت کو گرفتار کرلیا گیا۔عمر ایوب کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس نے زرتاج گل اور فواد چوہدری کو گرفتار نہیں کیا، فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے تاہم عمران خان کے اسٹاف میں شامل عظیم الدین عرف بلا بھی گرفتار کرلئے گئے جو کہ پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن ہیں‘پولیس نے ملک احمدچٹھہ کو بھی حراست میں لے کر پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کردیا۔ واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے‘ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 143 ملزمان نامزد ہیں۔عدالت 23 ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شہباز گل، ذلفی بخاری اور مراد سعید بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی,جس میں نائب...
لاہور محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر...
نئی دہلیبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مشرق وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی اور بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے تناظر...
لاہورپنجاب حکومت نے دو افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ پنجاب ریو نیو اتھارٹی میں تقرری کے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں شروع کی گئی کفایت شعاری مہم میں 13جون تک توسیع کردی...
کراچی برطانیہ کی وزیر داخلہ شبانہ محمود سمیت اہم کابینہ اراکین نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے مستعفی ہونے کا...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی اور حکومت...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔وفاقی حکومت نے ریلویز میں ڈیجیٹلائزیشن اور آئی...